آئی ایم ایف کا دباوٴ قبول ،2016میں دس سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

ملازمین اور سیاسی دباو مسترد ،سٹیل مل اور پی آئی اے کی نجکاری شیڈول میں شامل، سٹیل مل کی نجکاری ستمبر تک مکمل کی جائے گی

اتوار 17 جنوری 2016 13:49

آئی ایم ایف کا دباوٴ قبول ،2016میں دس سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) آئی ایم ایف کا دباوٴ قبول ، رواں سال دس سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ، ملازمین اور سیاسی دباو مسترد ،سٹیل مل اور پی آئی اے کی نجکاری بھی شیڈول میں شامل، سٹیل مل کی نجکاری ستمبر 2016 تک مکمل کی جائے گی۔ دستاویز کے مطابق پی آئی اے کے 26 فیصد شیئرز جون میں فروخت کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ لائف کے 15 فیصد شیئرز کی نیلامی بھی جون تک مکمل ہوگی۔ کوٹ ادھو کمپنی کے 40.25 فیصد حصص کی نیلامی بھی جون میں ہوگی ۔ماڑی پیٹرولیم لمیٹیڈ کے 18.39 فیصد حصص بھی فروخت کرنے کا فیصلہ اسلام آباد اور لاہور الیکٹرک کی نجکاری کا عمل جون تک مکمل ہوگا۔فیصل آباد الیکٹرک کمپنی کی نجکاری ستمبر کے اوآخر تک ہوگی، دسمبر کے آخر میں جامشورو اور نادرن پاور جنریشن کی نجکاری کی جائے گی