بلاول بھٹو نے پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز خیبر پختوانخواہ سے کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ،ورکرز کنونشنز کا بھی انعقاد کیا جائیگا‘ ذرائع

پارٹی چیئرمین کو منظور وٹو کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کو منظور کر لینا چاہیے ،کسی دیرینہ رہنما کو عہدہ دیا جائے ‘ کارکنوں کا مطالبہ

اتوار 17 جنوری 2016 13:55

بلاول بھٹو نے پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز خیبر پختوانخواہ سے کرنے کا حتمی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز خیبر پختوانخواہ سے کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ،ورکرز کنونشنز کے انعقاد کا بھی فیصلہ کر لیا گیا جس کا آغاز پنجاب سے کیا جائے گا ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور میں قیام کے بعد اسلام آباد روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے اجلاسوں کی صدارت کی ۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختوانخواہ کے رہنماؤں سے ملاقات میں تنظیمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی کی تنظیم سازی کا آغاز خیبر پختو انخواہ سے کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق کارکنوں کو متحرک کرنے کے لئے ورکرز کنونشنز کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں پہلا کنونشن پنجاب میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک اور ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے لاہور میں قیام کے دورا ن وسطی پنجاب کے صدر منظور وٹو کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کی پیشکش پر کارکنوں کی اکثریت نے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی چیئرمین کو اسے قبول کر لینا چاہیے اور ان کی جگہ قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن یا اسی طرح کے پارٹی کے کسی دیرینہ رہنما کو یہ ذمہ داری سونپنی چاہیے تاکہ نارا ض ہو کر کنارہ کش ہونے والے کارکنوں کو متحرک کرنے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :