ٹیوٹا نے اپرنٹسز کی تعداد28,000تک بڑھانے کا ہدف حاصل کر لیا‘عرفان قیصر شیخ

اپرنٹسس کی دگنی تعدادصوبہ بھر اپرنٹس شپ ٹریننگ سکیم کے فروغ کیلئے اہم کردار اد ا کر ے گی ‘چےئرمین پرسن ٹیوٹا

اتوار 17 جنوری 2016 14:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء ) چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ ٹیوٹا نے اپرنٹسز کی تعداد28,000تک بڑھانے کا ہدف دسمبر2015تک حاصل کر لیا، جون2015 تک بھرتی کئے گئے اپرنٹسس کی تعداد 14,018تھی۔اپرنٹسس کی دگنی تعدادصوبہ بھر اپرنٹس شپ ٹریننگ سکیم کے فروغ کیلئے اہم کردار اد ا کر ے گی ،تمام ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف اپرنٹس شپ ٹریننگ دسمبر2016ء تک 65000اپرنٹسز بھرتی کرنے کا اہدف حاصل کرنے کیلئے بھرپورکوششیں کر ینگے ،ٹیوٹا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق اپرنٹس شپ سکیم کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اپرنٹس شپ ٹریننگ سکیم کے جائزہ کار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں چیف آپریٹنگ آفیسرجواد احمد قریشی، ٹیوٹا افسران اظہر اقبال شاد،اختر عباس بھروانہ، مصطفی کمال پاشا، مقصود احمد،عائشہ قاضی، وحید اصغر ، عامر حسن، سرفراز انور اور دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ سکیم کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے اپرنٹس کو بھرتی کرنے کی زیادہ سے زیادہ عمر کو 28 سال تک بڑھانے کی سمری حکومت پنجاب کو بھجوائی گئی تھی جس کی وزیر اعلی پنجاب نے منظوری دے دی ہے۔

یہ اقدام صوبہ پنجاب میں بے روزگاری کو ختم کرنے میں موثر ثابت ہو گا ۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ صنعتی اداروں میں اپرنٹس شپ سکیم کو لاگو کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔حال ہی میں اپرنٹس شپ سکیم کو مزید نافذ العمل کرنے کیلئے84نئی انڈسٹریز کو شامل کر دیا گیا ہے جبکہ 50انڈسریز کو سکیم میں شامل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔ٹیوٹا نے اپرنٹس شپ سکیم کی تشہیر کے لیے سیمینا رز ، مقابلہ ہنر مندی ، ایمپلائر ڈے اور سکول کے طلباء میں آگاہی مہم جیسے پروگرامز بھی منعقد کئے گئے تاکہ نوجوان نسل کو فنی تربیت کے مواقع سے آگاہ کیا جا سکے۔