Live Updates

بھارتی وزیرداخلہ کے بیان سے بھارت کا ڈراما پوری دنیا میں آشکار ہو گیا ہے ‘انجینئر یاسر گیلانی

حکومت بھارت کے ساتھ معذرت خواہانہ رویہ اپنا کر ملکی وقار کو داؤ پر نہ لگائے ‘رہنما تحریک انصاف

اتوار 17 جنوری 2016 14:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھانکوٹ میں داخل نہ ہونے کی دھمکی پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان سے بھارت کا ڈراما پوری دنیا کے سامنے آشکار ہو گیا ہے بھارت کا دھمکی آمیز رویہ قابلِ افسوس ہے پاکستانی حکومت ہوش کے ناخن لے اور دوستی کی آڑ میں ملکی وقار کو داؤ پر نہ لگائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یو سی 4 کے عہدیداران میاں طاہر رشید، عمر دراز، عبدالحنان گجر، میاں عبدالوحید، ملک راحت، راحت خان، میاں عدنان، ارشاد سیٹھی، محمد زاہد، میاں بلال ایڈووکیٹ، راشد بیگ، ریاض گادھی، میاں علی، حافظ زاہد رشید ندیم شیخ، رضا شاہ اور شیخ نعیم کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں حکومت پاکستان کا بھارت کے معاملے میں معذرت خواہانہ رویہ کی شدید مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر یاسر گیلانی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے کاروبار کے چکر میں ملکی وقار کو داؤ پر لگا رہی ہے لیکن حکمرانوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ بھارتی رویہ ہمیشہ مکارانہ رہا ہے پاکستان کی سلامتی اور ترقی اُن کو ایک آنکھ نہیں بھاتی۔ وہ اپنے مکار سے حکمرانوں کو کاروبار کا جھانسا دے کر پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں حکمرانوں کو بھارت کے دوغلے رویے کا ادراک کر لینا چاہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات