وزیراعلیٰ شہباز شریف کے وژن اورانتھک کاوشوں کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کارپنجاب کا رخ کر رہے ہیں ‘ جہانگیر خانزادہ

صوبے میں معاشی سر گرمیوں کو فروغ دینے کیلئے میگا پراجیکٹس نا گزیر ہے ،عوام کی زندگیوں میں بھی آسانیاں پیدا ہونگی‘ رکن اسمبلی

اتوار 17 جنوری 2016 15:00

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کے صاحبزادے و رکن اسمبلی جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے وژن اورانتھک کاوشوں کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کارپنجاب کا رخ کر رہے ہیں ، پنجاب میں عوام کو تعلیم اور صحت سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ،صوبے میں معاشی سر گرمیوں کو فروغ دینے کے لئے میگا پراجیکٹس نا گزیر ہے اور اس سے عوام کی زندگیوں میں بھی آسانیاں پیدا ہوں گی ۔

گزشتہ روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے ہمراہ بیرون ممالک کا دورہ کر کے آیا ہوں ۔ ان ممالک کی حکومتی شخصیات بلکہ مختلف شعبوں کے ماہرین بھی وزیر اعلیٰ کے وژن کے معترف نظر آئے جو ہمارے لئے بھی فخر کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے جن کے آنے والے سالوں میں نتائج برآمد ہوں گے۔

صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو وقتی طو رپر مشکلات ضرور ہیں لیکن ان کی تکمیل سے عوام کی زندگیوں میں جہاں آسانیاں پیدا ہوں گی وہیں اس سے صوبے میں معاشی سر گرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ جہانگیر خانزادہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) صرف پنجاب نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ترقی چاہتی ہے جس کیلئے وفاقی حکومت بھی اپنی بھرپور کاوشیں کر رہی ہے لیکن اس کے لئے صوبائی حکومتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :