میٹرو ٹرین منصوبے پر ٹریفک انتظامات ، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب

اتوار 17 جنوری 2016 15:00

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر ٹریفک انتظامات اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر کمشنر لاہور ڈویژن سے مفصل رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل نے رپورٹ میں منصوبے پر تعمیر کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ کمشنر لاہو رڈویژن وزیر اعلیٰ کو اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر تعمیراتی کاموں پر پیشرفت سے بھی آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :