بھارت میں فیس بْک نے 29 سال بعد بیٹے کو والدین سے ملا دیا

اتوار 17 جنوری 2016 15:10

بھارت میں فیس بْک نے 29 سال بعد بیٹے کو والدین سے ملا دیا

میرٹھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء ) بھارت میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ” فیس بْک“ نے 29 سال بعد بیٹے کو والدین سے ملا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں فیس بْک“ نے 29 سال بعد بیٹے کو والدین سے ملا دیا۔1987ء میں اپنے والدین اور گھر والوں سے ناراضگی کے سبب جمیل نامی ایک شخص نے اپنا گھر چھوڑ دیا تھا اور ممبئی جا کر بس گیا تھا۔

زندگی کی جدوجہد اور کاروباری ضرورتوں کے تقاضے قریبی رشتوں پر حاوی ہو گئے اور دوریاں بنتی گئیں۔

(جاری ہے)

فیس بْک سے رابطہ قائم ہونے کے بعد جہاں جمیل کو اپنے گھروالوں سے ملاقات کی بے چینی تھی ، وہیں جمیل کے اہل خانہ بھی جمیل کا بیصبری سے انتظار کر رہے تھے۔ گزشتہ روز جمیل کے گھر پہنچنے پر ان کے اہل خانہ کی آنکھوں کی نمی ان کے جذبات اور خوشی کو بخوبی بیان کررہی تھیں۔

جمیل کے بارے میں ان کے گھر والوں کو کوئی معلومات نہیں تھیں جبکہ جمیل نے بھی اس دوران ان سے کسی طرح کا رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تاہم 29 سال بعد سوشل میڈیا کے ذریعہ جب قریبی رشتے داروں سے رابطہ قائم ہوا تو اپنوں کی محبت کا احساس پیدا ہوتے ہی جمیل نے اپنے آبائی وطن کا رخ کیا۔ جمیل کے گھر پہنچنے پر ان کے گاؤ ں میں ان دنوں جشن کا ماحول ہے۔

متعلقہ عنوان :