ایران پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کا خا تمہ ، پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے کی تکمیل کے امکانات روشن

اتوار 17 جنوری 2016 15:45

ایران پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کا خا تمہ ، پاک ایران گیس پائپ لائن ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جنوری۔2016ء) ایران پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران کو تیل کی فروخت کی بھی آزادی ہوگی جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔ پابندیوں کے خاتمے کے بعد پچھلے دور حکومت میں پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے کی تکمیل کے بھی امکانات روشن ہوگئے ہیں جس سے پاکستانی علاقے میں گیس پائپ لائن بچھانے کا کام بھی جلد شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پابندیوں کی وجہ سے ایرانی تیل عالمی منڈی میں غیر قانونی طور پر فروخت کیا جاتا تھا عالمی سطح پر ایران پر پابندیاں اٹھائے جانے کا خیر مقدم کیا گیا ہے دوسری جانب ایران پر پابندیاں اٹھنے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر نے بھی اس پر خدا کا شکر ادا کیا ہے اور ایرانی عوام نے بھی اس پر جشن منایا ہے۔ پابندیاں اٹھنے کے بعد ایرانی تیل کی غیر قانونی طور پر پاکستان میں فروخت بھی رک جائے گی ایرانی تیل کی عالمی منڈی میں رسائی سے تیل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی جس سے عالمی معیشت پر بھی گہرے اثرات مرتب ہونگے۔