ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان

اتوار 17 جنوری 2016 16:37

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جنوری۔2016ء) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بالائی اورمیدانی پنجاب کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے۔پی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

سب سے کم سے کم درجہ حرارت سکردومنفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شدید دھند فیصل اباد میں ریکارڈکی گئی جہاں حد نگاہ 20 میٹر رہی۔

(جاری ہے)

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم مالاکنڈ ڈویژں ، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طو پر ابرالود رہنے کا امکان ہے ۔پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنیکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :