دھرمیندر بہترین اداکار ہونے کے باوجود کیرئیر میں کوئی ایوارڈ نہ حاصل کر سکے

لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ نے تلخ تجربات بھلانے میں مدد دی،دھرمیندر

اتوار 17 جنوری 2016 16:47

دھرمیندر بہترین اداکار ہونے کے باوجود کیرئیر میں کوئی ایوارڈ نہ حاصل ..

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جنوری۔2016ء)بالی وڈ اداکار دھرمیندر بہترین اداکار ہونے کے باوجود کیرئیر میں کبھی ایوارڈ نہ لے سکے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار دھرمیندر جن کے کریڈٹ پر کئی سپر ہٹ فلمیں جن میں شعلے،چپکے چپکے،سیتا اور گیتا،میرے ہمدم میرے دوست،بندھنی اور دیگر شامل ہیں،ان کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح موجود ہیں جو ان کی اداکاری کو بے حد پسند کرتے ہیں،اس کے باوجود انہیں کبھی کیرئیر کے دوران ان کی بہترین اداکاری کی اعتراف میں ایوارڈ حاصل نہیں ہوا،اداکار نے کہا کہ جب بھی ان کا نام فلم فئیر ایوارڈ کی نامزدگیوں میں شامل ہوتا تھا وہ نیا سوٹ سلوا کر تقریب میں شریک ہوتے تھے کہ ایوارڈ انہیں ہی ملے گا مگر وہ ہمشہ خالی ہاتھ لوٹتے تھے،1997میں ملنے والے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ نے ان تلخ تجربات کو بھلانے میں مدد دی اور ان کے خود پر اعتماد کو بحال کیا۔