روسی جیلرکو 50کلومیٹر سٹرک چرانے پر جیل ہوسکتی ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 جنوری 2016 16:56

روسی جیلرکو  50کلومیٹر سٹرک چرانے پر جیل  ہوسکتی ہے

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2016ء)روس میں ایک سینئر جیلر کو 50کلومیٹر سٹرک چرانے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔الیگزینڈر پروٹوپوپو کے ذمے جنوبی کومی علاقے میں کنکریٹ ہائی وے کی توڑپھوڑکی نگرانی کا کام تھا مگر اس نے ہائی وے کے تمام سلیبز کو فروخت کر دیا۔

(جاری ہے)

الیگزینڈر کے 2014 سے 2015 کے درمیان فروخت کیے ہوئے 7000سلیبز بعد میں ایک تجارتی عمارت کی تعمیر میں استعمال ہوئے۔ الیگزینڈر اس وقت نیشنل جیل سروس کے قائم مقام ڈپٹی چیف کے عہدے پر کام کر رہا ہے۔ اگراس پر لگائے گئے الزامات ثابت ہوگئے تو اسے 10 سال کی جیل ہوسکتی ہے۔ روس میں سٹرکوں کی تعمیر کے دوران کرپشن دوسرے ممالک کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔