چین کے 1فیصدافراد چین کی ایک تہائی دولت کے مالک ہیں
فہد شبیر اتوار 17 جنوری 2016 17:07
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2016ء) پیکنگ یونیورسٹی کی ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہےکہ چین اس وقت معاشی عدم مساوات کی خطرناک انتہاؤں پر پہنچ چکا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کی ایک فیصد ایلیٹ کلاس چین کی ایک تہائی دولت کی مالک ہے۔دولت کا صرف ایک فیصد حصہ ہی سب سے غریب 25 فیصد افراد کے پاس پہنچتا ہے۔چین میں اس وقت 7کروڑ افراد غربت کی سطح سے نیچے زندگی گذار رہے ہیں۔
ان افراد کی یومیہ آمد 2.2 ڈالر سے بھی کم ہے۔صحت کی بہتر سہولیات کے لیے Giniانڈیکس کو 0.2 سے0.4 کے درمیان ہونا چاہیے۔ 1980 کی دہائی میں چین کا Gini انڈیکس 0.3اور آج کل 0.45 ہے۔سب کے لیے ایک سی صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے صورت حال پہلے سے بھی کافی خراب ہوچکی ہے۔اس حوالے سے خواتین کی مشکلات مردوں سے زیادہ ہیں۔(جاری ہے)
ایک ویب سائٹ کے مطابق چین کے 32 بڑے شہروں میں اوسط تنخواہ میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ان شہروں میں 2015 کی چوتھی سہ ماہی اوسط تنخواہ 6070 چینی یوان(96685 پاکستانی روپے) رہ جو 2014 میں 4091چینی یوان(65137 پاکستانی روپے)تھی۔بیجنگ اوسط تنخواہ کے حوالے سے سب شہروں میں سرفہرست ہے۔ یہاں اوسط تنخواہ 9227 چینی یوان(1لاکھ 47ہزار) روپے رہی۔ ایک انشورنش کمپنی ٹائیکنگ لائف کے مطابق 2015 میں چین 1.21 ملین افراد ایسےہیں جو امریکی معیار کے مطابق ملینیئر ہیں۔ ایک اور تحقیق کے مطابق چین میں ارب پتی افراد کی تعداد امریکہ میں موجود ارب پتی افراد سے بھی زیادہ ہے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
-
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.