ثبوت مٹانا چور کو مہنگا پڑگیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 جنوری 2016 17:07

ثبوت مٹانا چور کو مہنگا پڑگیا

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2016ء)فلوریڈا کے حکام کا کہنا ہےکہ انہوں ایک ایسے چور کو گرفتار کیا ہے جو چوری کے بعد جائے وردات پر ثبوت مٹانے آیا تھا۔مذکورہ چور چوری کے بعد جائے واردات س چائے کا کپ ہٹانے آیا تھا۔ اسے ڈر تھا کہ یہ اس کے خلاف بطور ثبوت کے استعمال نہ ہو۔

(جاری ہے)

مقامی نیوز رپورٹس کے مطابق برائن لنڈن اور اس کے ساتھی پر کوپر سٹی کے ایک گھرداخل ہونے اور پھر پمبروک پائن کے گھر میں گھس کر چوری کرنے کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق 17 سالہ برائن پمبروک پائن کے گھر میں چوری کرنے کے بعد چوری کی کار میں ہی فرار ہوگیا اور ایک ٹرک سے جا ٹکرایا۔ بروارڈ شیرف آفس کی ترجمان جینا کارٹر کا کہنا ہے کہ برائن بعد میں اسی گھر میں واپس آگیا ، وہ چائے کا ایک کپ چھوڑ گیا تھا، جسے اٹھانے کے لیے وہ واپس آیا تھا۔ اس کا خیال تھا کہ پولیس چائے کےکپ سے اس کا ڈی این اے چیک کر لے گی مگر اس کے گھر میں واپس پہنچتے ہی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔