ہیروئن کا عادی مجرم دوران تفتیش پولیس سے ثبوت چھین کر کھا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 جنوری 2016 17:14

ہیروئن کا عادی مجرم دوران تفتیش پولیس سے ثبوت چھین کر کھا گیا

برنلے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2016ء)منشیات کا عادی ایک مجرم دوران تفتیش، ثبوت مٹانے کے لیے، پولیس سے ہیروئن چھین کر کھا گیا۔ 38سالہ ایلن ٹمپرلے کو لنکاشائر پولیس نے درجہ اول کی ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا۔دوران تفتیش ایک پولیس آفیسر نے وہ ہیروئن نکال کر میز پر رکھ دی مگر ٹمپرلے نے ایک دم پیکٹ کو چھینا اور نگل گیا۔ برنلے کراؤن کورٹ کے مطابق ٹمپرلے ایک پیشہ ور مجرم ہے۔

(جاری ہے)

اسے 66جرائم میں سے 35 میں نامزد کیا جا چکا ہے۔ ٹمپرلے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کا موکل کافی عرصے سے منشیات چھوڑنے کی کوشش کر رہا ہے، مگر جب پولیس نے اس کے سامنے میز پر ہیروئن رکھی تو وہ اپنی عادت سے مجبور ہوگیا اور اسے چھین کر کھالیا۔ اکرنگٹن ، لینسز سے تعلق رکھنے والے ٹمپرلے کو عدالت نے انصاف کی راہ میں رکاؤٹ ڈالنے اور اس سے پچھلے چوری کے جرم میں 4 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ہیروئن کا عادی مجرم دوران تفتیش پولیس سے ثبوت چھین کر کھا گیا