لاہور، ہینڈ فری لگائے گانا سنتی نوجوان لڑکی ٹرین کی زد میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

اتوار 17 جنوری 2016 17:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) ہینڈ فری لگائے گانا سنتی نوجوان لڑکی ٹرین کی زد میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ۔ تفصیلات کے مطابق مکہ کالونی کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے جوان لڑکی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق لڑکی نے حادثہ کے وقت کانوں میں ہینڈ فری لگا ئی ہوئی تھی۔ ہینڈ فری پر گانے سننے کے باعث لڑکی کو ٹرین کے گزرنے کی آواز سنائی نہ دی جس کے باعث وہ ٹرین کی زد میں آکر ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی ۔ جائے حادثہ پر پیدل چلنے والوں کیلئے پل بنا یا جارہا ہے جو کئی ماہ گزرجانے کے باوجود مکمل نہیں ہوسکا اس جبکہ پر پہلے بھی کئی حادثات ہوچکے ہیں مگر انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی نظر آتی

متعلقہ عنوان :