وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے غیر ملکی دوروں کا ریکارڈ قائم کر دیا
اڑھائی سال کے عرصہ میں ریکارڈ 62 غیر ملکی دورے کر کے وزیراعظم نواز شریف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
اتوار 17 جنوری 2016 17:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے غیر ملکی دوروں کا ریکارڈ قائم کر دیا‘ اڑھائی سال کے عرصہ میں ریکارڈ 62 غیر ملکی دورے کر کے وزیراعظم نواز شریف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے اب تک 42 غیر ملکی دورے کئے ہیں۔ وفاقی وزیر تجارت گزشتہ دو دنوں سے سری لنکا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے پاکستان سنگل کنٹری ایگزیبیشن کا افتتاح کیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی وزیر تجارت خرم دستگیر وزیراعظم کے ساتھ سری لنکا کے سرکاری دورے پر ساتھ تھے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے اڑھائی سال کے عرصہ میں ریکارڈ 62 غیر ملکی دورے کر کے وزیراعظم نواز شریف کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف نے اڑھائی سالوں میں 42 غیر ملکی دورے کئے ہیں۔ وزیر تجارت کی غیر ملکی دوروں پر کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود ان کی وزارت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔
پاکستانی برآمدات مسلسل تنزلی کی طرف گامزن ہیں۔ وزارت کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملکی برآمدات 23 ارب ڈالر پر ہیں جو کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت 2012-13ء میں 25 ارب ڈالر پر تھی۔ وزیراعظم نواز شریف نے وزارت تجارت کا قلمدان خصوصی طور پر خرم دستگیر کو دیا تھا اور 2018ء تک ملکی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک لے جانے کا عندیہ دیا تھا۔ بورڈ آف انوسٹمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 86 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں انتہائی کم ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کو برآمدات کو بڑھانے کے لئے غیر روایتی اشیاء کی جانب خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اس سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ وزیر تجارت کی جانب سے غیر ملکی دوروں پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود برآمدات میں اضافہ نہ ہونے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے راغب نہ کرنے پر وزیر تجارت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا ہوتا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.