مجلس تحفظ ختم نبوت گلشن راوی کا اجلاس ،30جنوری کو ختم نبوت کنونشن کرنے کا اعلان
اتوار 17 جنوری 2016 17:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) عا لمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ گلشن راوی کا اجلاس جامع مسجد عزیز رشید اے بلاک گلشن راوی لاہور میں مولانا ڈاکٹرپروفیسر محمودالحسن عارف (پنجاب یونیورسٹی )کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے ناظم تبلیغ مولانا قاری عبدالعزیز،مجلس لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم،قاری عبدالرحمن،مجلس گلشن راوی کے امیرمولانا عزیزالرحمن ،مولانا عبدالخالق ،قاری سعید الرحمن طاہر،قاری جعفر حیات ،قاری عمر حیات ، محمود احمد شاہ ،مفتی کاشف ندیم ،قاری عزیز الرحمن،قاری عبدالستار،مولانا محمود احمد ،قاری محمد ندیم سمیت بیسیوں علماء کرام اور کارکنان نے شرکت کی۔
اجلاس میں 30 جنوری کو جامع مسجد عزیزرشید میں ختم نبوت کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا اوراسکی تیاری کے سلسلے میں کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو کہ علماء کرام ،آئممہ مساجد ،سکولزوکالجزاور تاجروں سے ملاقات کرے گی اور انکو ختم نبوت کنونشن کی دعوت دے گی۔(جاری ہے)
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاری عبدالعزیز نے کہا کہ حضور کی محبت ایمان کا بنیادی تقاضا ہے ،عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ایمان کی اسا س ہے ۔
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ تمام عہدیدران اور کارکنان ختم نبوت کنونشن کو کامیاب کرانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ،قادیانی جھوٹے ہونے کے باوجود قادیانیت کی تبلیغ کرتے ہیں ہم آقا کے سچے امتی اور عاشق رسول ہیں تو ہمیں بھی اپنے پیارے نبی کی ختم نبوت کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں آنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ قادیانی راہ راست سے بھٹکے ہوئے ہیں انکو صراط مستقیم پر لانا یہ تمام مسلمانوں کا اولین فریضہ ہے قادیانیوں کا آئینی اور قانونی اندازمیں تعاقب جاری رکھیں گے اور امت مسلمہ کو قادیانی فتنے سے بچانے کی بھرپور انداز میں کوشش کرتے رہیں گے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.