وزیراعظم کل سعودی عرب اور ایران کے دورے پر جائیں گے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 جنوری 2016 19:01

وزیراعظم کل سعودی عرب اور ایران کے دورے پر جائیں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2016ء)سعودی عرب ایران کشیدگی کے پرامن حل کی کوشش جاری، وزیراعظم محمد نواز شریف کل سعودی عرب اور ایران جائیں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی سعودی عرب جائےگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے ایران اور سعودی عرب کے ساتھ گہرے بردارانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم 18اور19جنوری کو دونوں ملکوں دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف دونوں ملکوں کی قیادت کے ساتھ عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریںگے، پاکستان کوسعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش ہے ۔وزیراعظم دونوں ملکوں کی کشیدگی کا پر امن حل تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا اقدام مسلم امہ کے وسیع ترمفادکے لیے ہے ، پاکستان اوآئی سی کے ممبرممالک میں برادرانہ تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔