میٹرو بسوں میں جیب کتروں سے محفوظ رہنے کے لیے آڈیو پیغامات ‘ہر دو منٹ کے بعد پیغام سنایا جاتا ہے

اتوار 17 جنوری 2016 19:21

میٹرو بسوں میں جیب کتروں سے محفوظ رہنے کے لیے آڈیو پیغامات ‘ہر دو منٹ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17جنوری۔2016ء)حکومت پنجاب کی ہدایت پر میٹرو بس اتھارٹی کے حکام نے راولپنڈی اسلا م آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بسوں میں جیب کتروں سے محفوظ رہنے کے لیے آڈیو پیغامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ہر دو منٹ کے بعد یہ پیغام دوبارہ سنایا جاتا ہے جسکا مقصد مسافروں کو محتاط کر نا ہے ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بسوں کے خواتین اور مردوں کے کمپاؤنڈ میں دوران سفر جیت کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے میٹرو بس اتھارٹی کے حکام کی ہدایات پر راولپنڈی میٹرو بسوں میں بھی آڈیو پیغامات چلانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔

اگلے سٹاپ سے آگاہی کے آڈیو پیغام کے بعد تمام مسافروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے سامان کی خود حفاظت کریں اور جیت کتروں سے محفوظ رہیں، پیغامات ہر دو منٹ کے بعد چلائے جارہے ہیں جس کا مقصد مسافروں کو جیت کتروں سے محفوظ رکھنے کے لیے محتاط کرنا ہے ۔شہریوں نے میٹرو بس اتھارٹی کی جانب سے جیت کتروں کیخلاف اس مہم کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ پلیٹ فارم پر بھی ایسے پیغامات چلائے جائیں ۔