افتخار محمد چوہدری فروری سے ڈویژنل کی سطح پر دوروں کا آغاز کر یں گے،ملک بھر میں پارٹی کی ممبر شپ شروع کرنے کیلئے بھی تیاریاں شروع کر دیں ‘شعبہ خواتین اور یوتھ ونگ سمیت دیگر ونگز کے قیام کا بھی فیصلہ،جب تک کر پٹ لوگ اسمبلیوں میں آتے رہیں گے ملک سے مسائل کا خاتمہ نہیں بلکہ ان میں اضافہ ہو گا‘ جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کا انٹر ویو

اتوار 17 جنوری 2016 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17جنوری۔2016ء) پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کا فروری سے پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں ڈویژنل کی سطح پر دوروں کا آغاز کر یں گے ‘ملک بھر میں پارٹی کی ممبر شپ شروع کرنے کیلئے بھی تیاریاں شروع کر دیں ہیں جبکہ شعبہ خواتین اور یوتھ ونگ سمیت دیگر ونگز کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جسٹس(ر)افتخار محمد چوہدری نے اپنی پارٹی کو پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں متحر ک کر نے کیلئے دوروں کا فیصلہ کیا ہے ‘پارٹی کی ممبر شپ بھی کی جائیگی دوسری طرف اپنے ایک انٹر ویو میں جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ ملک کو کر پشن سے پاک کر نا او ر عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے سیاست میں آیا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اقتدار اور کسی عہدے کا کوئی لالچ نہیں ملک میں ایسی تبدیلی چاہتے ہیں جس میں مظلوم کو انصاف ملے اور ظالم کو اسکے کیے کی آئین اور قانون کے مطابق سخت سزا مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کر پٹ لوگ اسمبلیوں میں آتے رہیں گے ملک سے مسائل کا خاتمہ نہیں بلکہ ان میں اضافہ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :