(ن) لیگی حکومت کا آئینی مدت پوری کر نا ملک کیلئے تباہی کے سواکچھ نہیں ہو گا ‘(ن) لیگ ملک کو ”تباہی اور بر بادی “شکار کر نے کی پا لیسی پر گامزن ہے اور انکا ایک ایک دن ملک کیلئے بھاری ہے ‘دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے ایک ایک لفظ پر عمل کیلئے پوری قوم دفاعی اداروں کے ساتھ ہے ‘کر پشن بھی دہشت گردی سے کم نہیں اسکو جڑ سے ختم کر نا ہو گا، تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور
اتوار 17 جنوری 2016 19:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگی حکومت کا آئینی مدت پوری کر نا ملک کیلئے تباہی کے سواکچھ نہیں ہو گا ‘(ن) لیگ ملک کو ”تباہی اور بر بادی “شکار کر نے کی پا لیسی پر گامزن ہے اور انکا ایک ایک دن ملک کیلئے بھاری ہے ‘دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے ایک ایک لفظ پر عمل کیلئے پوری قوم دفاعی اداروں کے ساتھ ہے ‘کر پشن بھی دہشت گردی سے کم نہیں اسکو جڑ سے ختم کر نا ہو گا ۔
اتوار کے روز جاری اعلامیہ کے مطابق چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر پشن اور دہشت گردی میں صرف نام کا فرق ہے اصل میں دونوں ملک دشمن ہیں انکو کسی بھی صورت معافی نہیں ملنی چاہیے بلکہ انکو کفیر کردار تک پہنچا کر ہی ملک کو ترقی اور خوشخالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک سے کر پشن کے خاتمے کی بات ہوتی ہے تو پیپلزپارٹی والے نہ جانے کیوں شور مچانا شروع کر دیتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج اور رینجرز نے جو قر بانیں دیں ہیں پوری قوم انکو مکمل سپورٹ کرتی ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جنر ل راحیل شر یف دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اصل ہیرو ہیں جنکی وجہ سے آج ملک میں دہشت گردی ختم ہورہی ہے اور امن کا قیام ممکن ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف دہشت گرد ی کے خلاف جنگ اور امن کے قیام کیلئے دفاعی اداروں کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خواتین جتنی غیر محفوظ آج ہیں ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی مگر بے حس اور نااہل حکمران کسی قسم کے سخت اقدامات کی بجائے خاموش تماشائی بنے نظر آتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.