بدین‘ سول ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملے کی عدم موجودگی کے باعث 2 اموات

اتوار 17 جنوری 2016 21:02

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17جنوری۔2016ء)بدین کے سول اسپتال میں ڈاکٹرز اور عملے کی عدم موجودگی کے باعث دو اموات ہوگئیں۔ زچگی کے دوران 26سالہ خاتون اور نومولود دنیا سے گزر گئے۔ حاملہ خاتون کو سیکیورٹی گارڈ اسپتال کے اندر چھوڑ کر غائب ہوگیا تھا۔بدین کے سول اسپتال میں 26سالہ حاملہ خاتون دوران زچگی جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

شریمتی نامی خاتون کے دنیا سے گزرنے کے کچھ دیر بعد اسپتال میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث اس کا نومولود بچہ بھی دم توڑ گیا۔

خاتون کی زچگی کے دوران اسپتال میں ڈاکٹرز موجود نہیں تھے۔حاملہ خاتون کو صبح سول اسپتال بدین لایا گیا تھا جس کو اسپتال میں موجود سیکیورٹی گارڈ لیبر روم میں چھوڑ کر غائب ہوگیا۔ ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچے کا تعلق تھر پارکر سے ہے۔ خاتون مزدوری کی غرض سے بدین کے نواحی گاوٴں لال خان چانگ آئی ہوئی تھی۔