پاکستان ‘ایران اور سعودی عرب مابین کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے میں کامیاب ہوجائیگا‘مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں ‘آئندہ انتخابات میں عوام کی عدالت میں سر خرو ہونگے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا تعارفی نشست سے خطاب
اتوار 17 جنوری 2016 21:03
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17جنوری۔2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ پاکستان ،ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے میں کامیاب ہوجائے گا ،مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہے اورآئندہ انتخابات میں عوام کی عدالت میں سر خرو ہونگے ، پارٹی کے کارکن ہمار اثاثہ ہیں انہیں ہر طرح کی مشاورت میں اہمیت دی جائے گی ۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلا م پورہ میں لیگی رہنماء سید عظمت کی رہائش گاہ پر منعقد ہ کارکنوں سے تعارفی نشست خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم پی اے ماجد ظہور ، ملک فرقان غیاث، تارا بٹ ، سید زیارت علی ،سید شہریار، رانا خالد، ملک منیر ،چودھری شاہد گجر ، شیخ شاہد ، عفی ملک ، محسن عرفان ،شہباز ارشد جٹ ، حافظ عامر ، راشد بھٹی ،رانا خالد ، شوکت بودی اور مرزاعاطف سمیت دیگر نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
-
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں کسی کو آڑے آنے نہیں دیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
-
چین کا پاکستان میں دو بڑے ڈیم منصوبوں پر کام روکنے کا اعلان
-
پاکستان کو کم از کم 3سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے،وفاقی وزیرخزانہ
-
امریکی صدر جوبائیڈن کا وزیراعظم شہباز شریف کوخط ، نو منتخب حکومت کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار
-
وزیرِمملکت شزہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
-
پرویز الہٰی کو مزید چند دن ہسپتال میں رکھا جاسکتا ہے، ہسپتال ذرائع
-
پنجاب حکومت نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کو ہائی پروفائل قرار دیدیا
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.