کراچی : گلشن حدید میں ٹریفک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 11:28

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) : کراچی کے علاقہ گلشن حدید میں لنک روڈ پر رات گئے ایک ٹریفک حادثہ ہوا، حادثے میں تیز رفتارڈمپر نے رکشےکو روند ڈالا جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پرہی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق 5 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔ ریسکیو حکام نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جاں بحق افراد کے عزیز و اقارب جناح اسپتال پہنچ گئے جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ان کے آبائی علاقے روانہ کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :