سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کی 2 مقدمات میں عبوری

ضمانت میں توسیع کردی‘کراچی کے نامزدمیئر27مقدمات میں عبوری ضمانت پر ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 جنوری 2016 11:30

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 جنوری۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے رہنما اور نامزد میئر کراچی وسیم اختر کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وسیم اختر 27مقدمات میں عبوری ضمانت پر ہیں۔ سماعت کے موقع پر وسیم اختر بھی عدالت پہنچے۔ دلائل سننے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے وسیم اختر کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ وہ یکم فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش ہوں گے۔