خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے پی آئی اے کا اجلاس کل ہو گا

پیر 18 جنوری 2016 11:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء) خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے کا اجلاس چیئرمین کمیٹی زاہد حامد کی زیر صدارت کل منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی آئی اے کمیٹی کو ممبران کے سوالوں کے جواب دیں گے ۔ واضح رہے کہ قومی ایئرلائن کو لمٹیڈ کمپنی بنائے جانے پر قومی اسمبلی نے خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی یہ دوسری میٹنگ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :