جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ 22 جنوری سے شروع ہو گا

پیر 18 جنوری 2016 11:41

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ 22 جنوری سے شروع ..

سینچورین۔18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ 22 سے 26 جنوری تک سپر سپورٹ پارک، سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم انگلینڈ کو چار میچوں کی سیریز 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم نے 241 رنز سے فتح حاصل کی، کیپ ٹاؤن ٹیسٹ ڈرا ہوا جبکہ تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔ دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 3 فروری سے شروع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :