آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ون ڈے پرسوں کھیلا جائے گا

پیر 18 جنوری 2016 11:41

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ون ڈے پرسوں کھیلا جائے گا

کینبرا۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل بدھ کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں کینگروز نے 5 وکٹوں، برسبین میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 7 وکٹوں اور میلبورن میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں 3 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 23 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :