بھارت ،سادھو کے 15کلو سونا پہن کر سرعام گھو منے کاانکشاف

پیر 18 جنوری 2016 11:44

بھارت ،سادھو کے 15کلو سونا پہن کر سرعام گھو منے کاانکشاف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء ) بھارت میں ایک ہندو سادھو تین کروڑ روپے مالیت کا سونا پہن کر سر عام گھومتا پھرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ہے دہلی کا ایک بزنس مین سدھیر کمارجو سنیاس کے بعد ہندو سادھو بن گیا،تریپن سال کا یہ ہندو سادھو گولڈن بابا کہلاتا ہے ،اور اس کی وجہ سونا ہے جسے پہن کر وہ سرعام گھومتا ہے۔سادھو کے چیلوں کے مطابق گولڈن بابا ساڑھے پندرہ کلووزنی سونے کے زیوارت پہنتے ہیں جن کی مالیت تقریبا تین کروڑ بھارتی روپے ہے۔ہندو سادھو کے پچیس چیلے ان کی حفاظت کرتے ہیں ،ان محافظوں کے مطابق گولڈن بابا مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران بھی یہ زیوارت نہیں اتارتے۔

متعلقہ عنوان :