گلوکارہ رابی پیر زادہ پشاور میں میوزیکل کنسرٹ میں پرفارمنس کے بعد لاہور واپس پہنچ گئیں

پیر 18 جنوری 2016 11:57

گلوکارہ رابی پیر زادہ پشاور میں میوزیکل کنسرٹ میں پرفارمنس کے بعد لاہور ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء ) گلوکارہ رابی پیر زادہ پشاور میں ہونے والے میوزیکل کنسرٹ میں دل جیتنے والی شاندار پرفارمنس کے بعد لاہور واپس پہنچ گئیں ۔ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کنسرٹ کے دوران اپنے دلکش انداز میں گانے سنا کر میلہ لوٹ لیا ۔گلوکارہ دو گھنٹے تک پرفارم کرتی رہیں ۔

(جاری ہے)

اس دوران کنسرٹ میں شریک حاضرین ان کے گانوں پر رقص کرتے رہے ۔ا س حوالے سے گلوکارہ رابی پیر زادہ کا کہنا ہے کہ گھٹن زدہ ماحول میں لوگوں کو ذہنی تفریح کی ضرور ت ہے اور اس میں ملک بھر کے آرٹ کونسلوں کو چاہیے کہ وہ اپنے زیر اہتمام میوزیکل کنسرٹ کروائیں تاکہ پاکستانی موسیقی کو دوبارہ عروج ملنے کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کوبھی سامنے لایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :