افتخار عفی نے بطور فلمی رائٹر اپنا پہلا سکرپٹ مکمل کرلیا

پیر 18 جنوری 2016 12:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء ) نامور تھیٹر رائٹر افتخار عفی نے بطور فلمی رائٹر اپنا پہلا سکرپٹ مکمل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق رائٹر افتخار نے پہلی مرتبہ بطور فلمی رائٹر فلم ”لکیر “کا سکرپٹ مکمل کر لیا ہے ،اگلے ماہ فلم کی کاسٹ کو حتمی شکل دینے کے بعد شوٹنگ کاآغاز کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

فلم کے ہدایتکار شاہد رانا ہیں ۔ اپنی پہلی فلم بطور رائٹر مکمل کرنے پر افتخار عفی کاکہنا ہے کہ میں نے فلم کے سکرپٹ پر بے پناہ محنت کی ہے ایک ایک لفظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کیا ،میں نے فلم کا جو سکرپٹ لکھا ہے وہ اس سے قبل کسی رائٹر نے نہیں لکھا اور مجھے امید ہے کہ ہدایت کار شاہد رانا اب اس کو ایسے رنگ میں سامنے لائیں گے کہ فلم بین عشق عشق کر اٹھیں گے ۔