اسلا م آ با د سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا را ج ، ٹریفک کی روانی متاثر

پیر 18 جنوری 2016 12:18

لاہور، اسلام آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء) ملک میں کہیں سردی کی شدت برقرار ہے،تو کہیں موسم بہتر ہونا شروع ہوگیا، وفا قی دارالحکو مت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہیں۔ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت بدستور جاری ہے،گرم کپڑوں کا استعمال بڑھ گیا،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے شہر بھی سردی کی لپیٹ میں ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے شہروں میں موسم بہتر ہونا شروع ہوگیا ہے پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح کے اوقات شدید دھند کا راج ہے،دھند کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہتی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور ڈویژ ن اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔جبکہ آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژیڑن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :