کوئٹہ : انسداد دہشت گردی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس سماعت’سابق صدر پرویز مشرف کو بری کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 12:19

کوئٹہ : انسداد دہشت گردی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس سماعت’سابق ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) : کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدا؛ت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کو کیس سے بری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کو نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزد کیا گیا تھا ، پرویز مشرف کے ہمراہ آفتاب شیر پاﺅ اور شویب نوشیروانی کو بھی کیس میں نامزد کیا گیا تھا ۔ تاہم عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف سمیت سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاﺅ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کو بھی نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں بری کر دیا ہے۔عدالت نے جمیل بگٹی کین جانب سے اکبر بگٹی کی قبر کشائی کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا ہے۔