وفاقی حکومت کا سرکاری محکموں کی کارکردگی پر خصوصی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کووزارتوں کے آڈٹ کا ٹاسک دیدیا گیا

پیر 18 جنوری 2016 12:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء) وفاقی حکومت نے سرکاری محکموں کی کارکردگی پر خصوصی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔وزارتوں کے آڈٹ کے لیے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو ٹاسک دیدیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں کا خصوصی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان اسد امین کو ٹاسک دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے آڈیٹر جنر آف پاکستان اسد امین نے کہا ہے کہ نیب کے ساتھ مل کر کرپشن روکنے کے لیے پالیسی تیار کر رہے ہیں ، اگر پرفارمنس آڈٹ بہتر ہو جائے تو نیب کا کام آدھا رہ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں وفاقی وزارت تجارت کا خصوصی آڈٹ ہو گا جس میں وزارت کو دیئے گئے اہداف اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔اسد امین نے کہا کہ بیرون ملک کمرشل کونسلرز کو اہداف دیئے جاتے رہے ہیں جن کا جائزہ آج تک نہیں لیا جا سکا۔انہوں نے کہا کہ وزارتوں کے آڈٹ کی باقائدہ رپورٹ بنا کر کابینہ میں بحث کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :