پی آئی اے نے شدید دھند کے باعث پر وازوں کے شیڈول تبدیل کر دیے ،مسافرایئرپورٹ آنے سے قبل ہلپ لائن سے اپنی پرواز کا وقت معلوم کریں

پیر 18 جنوری 2016 12:27

پی آئی اے نے شدید دھند کے باعث پر وازوں کے شیڈول تبدیل کر دیے ،مسافرایئرپورٹ ..

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے شدید دھند کے باعث اپنی پر وازوں کے شیڈول تبدیل کر دیے ہیں۔ پی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے قومی ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھر میں شدید دھند کے باعث پر وازوں کے شیڈول تبدیل کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل ہیلپ لائن سے اپنء پرواز کا وقت ضرور معلوم کرلیں تاکہ پریشانی سے بچاجاسکے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور ، ملتان ،راولپندی،فیصل آباد اور سیالکوٹ میں شدید دھند کے باعث پر وازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے اوریہ سلسلہ حد نگاہ350 میٹر تک پہنچنے تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :