اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ 22 جنوری سے شروع ہوگی

پیر 18 جنوری 2016 12:31

اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ 22 جنوری سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ 22 جنوری سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی اور لیگ کے ڈراز کا اعلان 20 جنوری کو کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری نے لیگ منعقد کروانے کی منظوری دیں۔

متعلقہ عنوان :