امریکی فوجی سے شادی کے بعد عیسائیت اختیار کرنے والی مسلمان لڑکی شوہر کے ہاتھوں ہی قتل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 12:45

امریکی فوجی سے شادی کے بعد عیسائیت اختیار کرنے والی مسلمان لڑکی شوہر ..

امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) :پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک مسلمان خاتو ن نے بیس سال کی عمر میں ایک سابق امریکی فوجی سے شادی کر لی ، 2008ءمیں شادی کرنے کے بعد اسلام ترک کر کے بیس سالہ کومل نے عیسائیت کو اپنا لیا۔ لیکن بعد ازاں کومل کے اپنے ہی شوہر نے کومل کو موت کے گھاٹ اُتارا اور سفاکیت کی انتہا کہ اپنی بیٹی کو بھی نہ بخشا۔

پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات کا گذشتہ ایک سال سے آغاز کر رکھا ہے لیکن کوئی شواہد یا معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔ امریکی ریاست مینسوٹا میں پولیس کا کہنا ہے کہ 29سالہ امریکی فوجی ڈیوڈ کرواﺅلی نے اپنی بیوی کومل اور بیٹی رانیہ کو قتل کیا ، دونوں کی لاشیں پڑوسیوں کی نشاندہی پر بر آمد کی گئیں۔ جنہیں گھر کے پالتو کتوں نے ہی چیر پھاڑ دیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر دونوں مقتولین کے خون سے دیواروں پر اللہ اکبر لکھا گیا تھا جبکہ لاشوں کے پاس سے قرآن پاک کے نسخے بھی ملے۔ جو کومل کے اسلامی پس منظر پر ایک طنز معلوم ہوتا ہے۔ ڈیوڈ ایک دستاویزی فلمساز جبکہ کومل غذئیات کی ماہر تھی۔ پولیس نے بتایا کہ ڈیوڈ نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے کے لگ بھگ دو گھنٹے بعد خود کشی کر لی۔پولیس نے ڈیوڈ کے اہل خانہ سے رابطہ کیا جنہوں نے بتایا کہ وہ اکتوبر ہی سے سے دیگر افراد سے رابطے میں نہیں تھے۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ کراﺅلی عراق اور افغانستان میں امریکی فوج کے لیے خدمات سر انجام دے چکے ہیں، پولیس کو شبہ ہے کہ تفتیش کار جنگ میں شرکت کی وجہ سے ڈیوڈ کو نفسیاتی اور ذہنی مرض بھی ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :