کامیڈین اداکار نسیم وکی کا بھارت کا ویزہ نہ لگ سکا

پیر 18 جنوری 2016 12:50

کامیڈین اداکار نسیم وکی کا بھارت کا ویزہ نہ لگ سکا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء ) نامور کامیڈین اداکار نسیم وکی کا بھارت کا ویزہ نہ لگ سکا۔ ذرائع کے مطابق نسیم وکی نے بھارت میں نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو کی ریکارڈنگ کے لئے بھارت روانہ ہونا تھا جس کے لئے انہوں نے پاسپورٹ بھارتی سفارتخانے میں جمع کروارکھاتھا ۔

(جاری ہے)

تاہم ذرائع کاکہنا ہے کہ اداکار نسیم وکی کو بھارت جانے کی اجازت نہ دیتے ہوئے ان کاپاسپورٹ بغیر ویزہ واپس کردیا گیا ہے ۔اس حوالے سے نسیم وکی سے رابطے کی کوشش کی گئی مگر ان سے رابطہ نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :