معمر رانا نے فلم ”سکندر“ میں اداکارہ متیرا کو کاسٹ کرلیا

پیر 18 جنوری 2016 12:50

معمر رانا نے فلم ”سکندر“ میں اداکارہ متیرا کو کاسٹ کرلیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) ماڈل واداکارہ متیرا کو معمر رانا نے ہوم پروڈکشن میں بننے والی بطور ڈائریکٹر فلم ”سکندر“ میں کاسٹ کرلیا ہے جس کی دیگر کاسٹ میں فرحان علی آغا، ندیم ، حیا سہگل اور عدیل فاروق شامل ہیں۔متیرا جو زمبابوے کے شہر ہرارے میں ایک مسلم گھرانے میں پیدا ہوئی جس کے والد افریقہ اور والدہ پاکستانی ہیں ۔

وہ تیرہ سال کی عمر میں اپنی فیملی کے ہمراہ ہرارے سے پاکستان آگئیں ،انھوں نے گلوکار ملکو کے ویڈیوز ”جادوگر“، ”دیسی بیٹس“ اور ”نچدی کمال دی بلو“ سے کیا، راک اسٹار گلوکار رضوان الحق کے ویڈیو” وہ کون تھی“ بھی توجہ کا مرکز بنا ۔سال 2011ء میں انھیں ایک ٹی وی کے میوزک پروگرام ” لو انڈیکر“ کی میزبانی کرنے کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

2013ء میں ہمایوں سعید کی ہوم پروڈکشن ”میں ہوں شاہد آفریدی“ اور بھارتی پنجابی فلم ”ینگ ملنگ“ میں آئٹم سانگز کیے۔اس کے علاوہ ہدایتکار فیصل بخاری کی فلم ”بلائنڈ لو“ میں بھی آئٹم سانگ کیا جب کہ سنگیتا نے انھیں اردو فلم ”تم ہی تو ہو“ میں دانش تیمور، عینی قرة العین کے ساتھ اہم کردار میں کاسٹ کرلیا،جس کی پچھلے سال ایورنیو اسٹوڈیو سمیت لاہور کے مضافات میں ہونے والی عکسبندی میں حصہ بھی لیا ۔

اداکار معمر رانا نے بھی زیرتکمیل فلم ”سکندر“ میں کاسٹ کرلیا ہے جس کی شوٹنگ کراچی میں کی جارہی ہے۔اداکارہ متیرا کا کہنا ہے کہ شہرت حاصل کرنے کے لیے شارٹ کٹ کی قائل نہیں اور نہ ہی کروں گی۔میرے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کیا جاتا رہا ،مگر اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔میں ایسی فضول باتوں پر توجہ دینے کی بجائے اپنے کام کو فوکس کیا ، آج اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہدایتکارہ سنگیتا اور معمر رانا کی فلموں میں اہم کردار کرنے کے علاوہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کمرشلز کر رہی ہوں ۔متیرا نے کہا کہ دونوں فلموں میں منفرد اور اہم رول کررہی ہوں ،جنھیں دیکھنے کے بعد میرے حوالے سے سنجیدہ حلقے بھی اپنی رائے بدلنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :