سعودی حکومت کاکارنامہ ،حاجیوں کے مقدس سفر میں ایک اور سہولت کا اضافہ

پیر 18 جنوری 2016 13:01

سعودی حکومت کاکارنامہ ،حاجیوں کے مقدس سفر میں ایک اور سہولت کا اضافہ

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء )سعودی وزیر حج نے حاجیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین کی رہائش کا انتظام کرنے والی کمپنیاں ہی ان کی منزلوں پر سامان پہنچانے کی ذ مہ دار ہوں گی۔سعودی وزیر حج بندر الحجار کا کہنا تھا کہ ایک نئے نظام کے تحت زائرین کے تیز رفتار اور آرام دہ سفر کے لئے ان کا سامان اب مقامی کمپنیوں کے ذمہ ہے۔

اس نظام کے تحت تمام زائرین سامان کی فکر کئے بغیر ہی ائیرپورٹ جائیں گے۔ انہیں اب اپنے سامان کا چیک ان کروانے کے لئے کاؤنٹروں پر انتظار کی زحمت نہیں کرنا پڑے گی۔

(جاری ہے)

وزیر حج کا کہنا تھا کہ مکہ اور مدینہ میں موجود لائسنس یافتہ کمپنیاں ان کا سامان ائیرپورٹ تک پہنچانے کی ذمہ دار ہوں گی اور وہی سامان کو جہاز میں رکھوانے کا عمل پورا کریں گی۔

مقدس شہروں سے گھروں کو واپس جانے والے زائرین کے لئے آب زم زم کی فراہمی کے حوالے سے بندر الحجار کا کہنا تھا کہ زم زم کو زائرین کو سعودی عرب لانے والے جہازوں کی واپسی کے وقت ہی رکھوا کر ان کے ممالک میں بھیج جائے گا۔ان کا کہنا تھا "زائرین آب زم زم کا مخصوص کردہ کوٹہ اپنے ممالک میں واپس پہنچنے پر وصول کریں گے۔ اب آب زم زم ان کی سعودی عرب سے واپسی پر ان کے سامان کا حصہ نہیں ہوگا۔"