یمنی شہر عدن میں‌دھماکہ ، 10 افراد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 13:01

یمنی شہر عدن میں‌دھماکہ ، 10 افراد ہلاک

یمن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء) : یمنی شہر عدن میں ایک کار میں خود کش کار دھماکہ ہوا، دھماکے میں دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ حملہ بندرگاہی شہر عدن کے نواحی علاقہ میں کیا گیا۔ کار بم حملے کا نشانہ جنرل شالال شائی کا مکان تھا۔

(جاری ہے)

خود کش بمبار نے بارود سے بھری کار جنرل کے مکان کے داخلی دروازے سے ٹکرائی ۔ جنرل شالال اس حملے میں محفوظ رہے۔ ہلاک ہونے والوں میں آٹھ سویلین اور دو سکیورٹی گارڈز شامل ہیں۔ جنرل شالال یمن کے جنوبی شہر عدن کی پولیس کے سربراہ ہیں۔ اس کار بم حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے تاحال قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :