فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے قومی کر کٹ ٹیم ہملٹن سے ویلنگٹن پہنچ گئی،کل پریکٹس کرے گی

پیر 18 جنوری 2016 13:03

فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے قومی کر کٹ ٹیم ہملٹن سے ویلنگٹن پہنچ گئی،کل ..

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء)پاکستان کرکٹ ٹیم تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کی تیاری کیلئے ہملٹن سے ویلنگٹن پہنچ گئی ہے، قومی ٹیم کل منگل کو ٹریننگ کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز 1-1سے برابر ہے۔پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 16رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی20میں کیویز نے شاہینز کو با آسانی 10وکٹوں سے ہرایا تھا۔سیریز کا آخری میچ 22جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلاجائے گا، کیوی ٹیم کے کھلاڑی کل ویلنگٹن میں اکھٹے ہوں گے۔