جنوبی افریقہ کے دو سابق کرکٹرز میچ فکسنگ تحقیقات کی زد میں

پیر 18 جنوری 2016 13:09

جنوبی افریقہ کے دو سابق کرکٹرز میچ فکسنگ تحقیقات کی زد میں

کیپ ٹاون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقا کے دو سابق ٹیسٹ کرکٹرز میچ فکسنگ تحقیقات کی زد میں آ گئے۔ دونوں ٹیسٹ کرکٹرز کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

(جاری ہے)

تحقیقات کی زد میں آنے والے دونوں کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں جنوبی افریقا کی ٹیم میں شامل نہیں۔ جنوبی افریقا میں حالیہ عرصے میں میچ فکسنگ کی سب سے بڑی تحقیقات جاری ہے۔ اس حوالے سے انویسٹی گیشن حکام نے کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف سمیت 50 افراد سے پوچھ گچھ کی، کرکٹ جنوبی افریقا نے رواں ہفتے سابق بیٹسمین غلام بودی کو میچ فکسنگ میں ملوث قرار دیا تھا۔