آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، سرینا ولیمز اور پیٹرا کوویٹووا دوسرے مرحلے میں پہنچ گئیں

پیر 18 جنوری 2016 13:16

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، سرینا ولیمز اور پیٹرا کوویٹووا دوسرے ..

میلبورن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18جنوری- 2016ء) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں امریکا کی سرینا ولیمز اور جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹووا نے اپنے اپنے میچز جیت کر دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

(جاری ہے)

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز مقابلوں میں دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا، ایونٹ کے پہلے مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں امریکا کی عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کا مقابلہ اٹلی کی کیملہ جیورجی کیساتھ ہوا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملا ۔

امریکی ٹینس سٹار نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کو ناک آؤٹ کر دیا ، انہوں نے میچ میں 4-6 اور 5-7 سے کامیابی حاصل کی ۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹووا اور تھائی لینڈ کی لک سیکا میدان میں اتریں ، جمہوری چیک کی ٹینس سٹار نے حریف کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے شکست دی ۔