راجکوٹ کے المعروف ’آگ والے پان‘ کی دھومیں مچ گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جنوری 2016 13:17

راجکوٹ کے المعروف ’آگ والے پان‘ کی دھومیں مچ گئیں

راجکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 18 جنوری 2016ء): بھارتی ریاست راجکوٹ میں فروخت ہونے والے ”آگ والے پان“ نے خوب مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راجکوٹ میں ایک پان شاپ پر ”آگ والا پان“ فروخت کیا جاتا ہے۔ دُکان کے مالک کا کہنا ہے کہ آگ منہ کا ذائقہ تروتازہ رکھنے میں مدد کرتی ہے۔

(جاری ہے)

سڑک کنارے موجود اس منفرد پان شاپ کے مالک چُنی لال کا کہنا ہے کہ پہلے پہل کسٹمرز اس پان کو کھانے سے گھبراتے ہیں لیکن پھر کچھ دیر بعد اس کی تاثیر دیکھ کر دوبارہ میری ہی دُکان پر آ کر آگ والے پان کی فرمائش کرتے ہیں۔

جبکہ اپنے دیگر دوست احباب کو بھی ساتھ لاتے ہیں۔ چُنی لال نے بتایا کہ اس منفرد پان کی وجہ سے ہماری دکان کی خاصی مقبولیت بھی ہو گئی ہے۔ ویسے تو آگ والے پان کا نام سُنتے ہی ڈر لگتا ہے لیکن اس کے کھانے والے اسے خوب پسند کرنے کے ساتھ ساتھ انجوائے بھی کرتے ہیں۔ آگ والے پان کھانے کے کچھ مناظر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: