اوم پوری کے بعد اداکارہ کلکی کوچلن کی پاکستان آمد

پیر 18 جنوری 2016 13:36

اوم پوری کے بعد اداکارہ کلکی کوچلن کی پاکستان آمد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) اوم پوری کی کراچی آمد کے محض ایک ہفتے بعد معروف بالی وڈ اداکارہ کلکی کوچلن کو کراچی میں دیکھا گیا ہے۔بالی وڈ اسٹار اب اسلام آباد کا رخ کررہی ہیں جبکہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ کسی منصوبے پر کام کے سلسلے میں یہاں آئی ہیں۔کلکی کے شائق کامل خان نے امیجز کو بتایا کہ کراچی ایئر پورٹ پر وہ کلکی کو دیکھ پر حیران رہ گئے۔

کامل کے مطابق اداکارہ اسلام آباد کے لیے اپنی پرواز کا انتظار کررہی تھیں اور انہوں نے موقع دیکھتے ہوئے کلکی کے ساتھ ایک سیلفی بھی لے لی۔صوبہ سندھ کی وزیر برائے ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی سے بھی اداکارہ کی ملاقات ہوئی جنہوں نے کلکی کے بارے میں بتایا کہ وہ ایک بہت اچھی خاتون ہیں اور جلد ہی سب کے ساتھ گھل مل گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کلکی جیسی اسکرین پر نظر آتی ہیں، اصلی زندگی میں اس سے کافی مختلف ہیں۔

یقیناً اب سب پاکستانی یہ جاننے کے لیے بیتاب ہیں کہ کلکی آخر پاکستان کس سلسلے میں آئی ہیں جبکہ وہ جس منصوبے پر کام کررہی ہیں اس کے بارے میں معلومات بھی یقیناً دلچسپ ہوں گی۔کلکی کی حالیہ فلم”پرنٹنگ مشین“ کو خوب سراہا گیا جس میں خاتون صحافیوں کے ساتھ برے رویے کا موضوع اٹھایا گیا۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے ہندوستانی اداکار اوم پوری نے بھی کراچی کا دورہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :