فلم” کنگ فو پانڈاتھری“ 29 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 18 جنوری 2016 13:41

فلم” کنگ فو پانڈاتھری“ 29 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جنوری۔2016ء) تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم کنگ فو پانڈا تھری کا لاس اینجلس میں شاندار پریمئیرہوا۔امریکی شہرلاس انجیلس میں منعقد ہونے والے پریمئرمیں چین کے روایتی رقص اور شرارتی پانڈا کے کردار نے سب کو خوب محظوظ کیا۔

(جاری ہے)

فلم کے مختلف کرداروں کا روپ دھارے افراد نے دلچسپ اور انوکھی حرکتیں کرکے شائقین کے دل موہ لیے۔مشہوراداکارہ جیک بلیک اورانجیلینا جولی سمیت دیگر مشہور اداکاروں نے پری?میرمیں شرکت کرکے پریمئرکوچارچاند لگا دیے۔فلم کنگ فو پانڈاتھری 29 جنوری 2016 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔