طارق طافو نے بھارتی کمپنی پی ٹی سی پنجابی سے معاہدہ کرلیا

پیر 18 جنوری 2016 13:41

طارق طافو نے بھارتی کمپنی پی ٹی سی پنجابی سے معاہدہ کرلیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جنوری۔2016ء) ”لہورر لہوراے“فیم ورسٹائل گلوکار طارق طافو نے بھارتی کمپنی پی ٹی سی پنجابی سے نئے البم کا معاہدہ کرلیا۔اس معاہدے کے تحت طارق طافو کا نیا گیت”بریک اپ“ بہت جلد بھارت سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران طارق طافو نے بتایاکہ پی ٹی سی پنجابی سمیت دیگر بھارتی میوزک کمپنیاں انہیں معاہدے کی آفر کررہی تھیں مگر پاکستان میں اپنی مصروفیت کے باعث یہ معاہدہ پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ رہاتھا مگر اب اس کمپنی کے مسلسل اصرار پر انہو ں نے معاہدہ کرلیا ہے اس معاہدے کے تحت انہوں نے اپنا پہلا ویڈیو ”بریک اپ“ کمپنی کے حوالے کردیا ہے جسے بہت جلد دنیا بھرمیں ریلیز کردیا جائیگا۔

طارق طافو نے مذید بتایاکہ وہ اگلے ماہ بھارت بھی جارہے ہیں جہاں پر وہ مختلف پروڈکشن کمپنیز سے نئے معاہدے بھی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :