کئی کام ایک ساتھ کرنے کی ماہر ہوں، سوناکشی سنہا

پیر 18 جنوری 2016 13:46

کئی کام ایک ساتھ کرنے کی ماہر ہوں، سوناکشی سنہا

ممبئی ۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ مختلف کام ایک ساتھ عمدگی سے کرنے کی ماہر ہیں اس لئے ایک وقت میں ایک کام سے دوسرے کام کو سوئچ کرنا ان کے لئے مشکل نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تازہ انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنا دوسرا گانا گائیں گی جو ان کے ذہن میں ہے،وہ اس وقت اپنی نئی فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں اور فارغ ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں ۔سوناکشی نے کہا کہ انھوں نے بطور گلوکارہ اپنے پہلے گانے کی ریلیز سے بہت سیکھا ہے اس لئے دوسرا گانا پہلے سے بھی بہتر ہو گا۔