گانا”تیرا چہرہ“کی وڈیو بھارت میں یو ٹیوب پرسب سے زیادہ دیکھی جانے والی وڈیو بن گئی

پیر 18 جنوری 2016 13:54

گانا”تیرا چہرہ“کی وڈیو بھارت میں یو ٹیوب پرسب سے زیادہ دیکھی جانے ..

ممبئی ۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی بھارتی فلم ”صنم تیری قسم“کا نئے ریلیز کئے جانے والے گانے”تیرا چہرہ“کی وڈیو بھارت میں یو ٹیوب پرسب سے زیادہ دیکھی جانے والی وڈیو بن گئی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اس فلم کا گانا”کھینچ میری فوٹو“بھی بے حد پسند کیا گیا لیکن نئے گانے نے دھوم مچا دی جس میں ماورا بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ان کا یہ گانا تیلگو فلموں کے اداکار ہرشوردھن کے ساتھ فلمایا گیا ہے جو بالی وڈ میں اس فلم کے ذریعے انٹری دیں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق مذکورہ گانا 8 جنوری کو یو ٹیوب پر پوسٹ ہوا اور اس کو اب تک 12 لاکھ 30 ہزار افراددیکھ چکے ہیں ۔ فلم ”صنم تیری قسم“6 فروری کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ عنوان :